رام بن میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک کی موت

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
رام بن//جہاں ایک طرف گزشتہ بیس دن سے موسم ناساز ہے وہیں دوسری جانب موسم خراب ہونے سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور اس دوران ضلع رام بن کے اندر ابھی تک چار اموات ہوئی ہیں جہاں آج حالہ دھندراٹھ کے چاڑنہ میں برفانی تودے کی زد میں ایک فرد ہلاک ہو گیا حادثے کی اطلااع ملتے ہی مقامی لوگوں نے جائے حادثہ کی جانب کوچ کیا اور بچاو¿ کاروائی شروع کر دی بچاﺅ کاروائی کے دوران مقامی باشندہ سلام دین ولد میرباز گجر کو مردہ حالت میں برفانی تودے سے باہر نکالا گیاجس کے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔اس ضمن میںپنچائت سرپنچ معراج احمد خان نے اس دلخراش حادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور غمزدہ خاندان کیلئے صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ لواحقین کو امداد فراہم کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا