کہا علاقے کے نوجوان کا راجوری میں ہوا تھا انتقال،معاملہ کی تحقیقات کی جائے
شاہ ہلال
ڈورو// تراجن حالسی ڈار کپرن سے وابستہ لوگوں نے بدھ کے روز ایس ڈی ایم آفس ڈورو کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ان کے گاو¿ں کا نوجوان راجوری میں مزدوری کر رہا تھا اور وہاں کے ٹھیکدار نے مذکورہ نوجوان کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور ا±ن کو اطلاع دی کہ آپکے لڑکے کا انتقال ہوا تاہم رواں مہینے کے 5 تاریخ کو ٹھیکدار نے مذکورہ نوجون کی لاش گھر پہنچائی، احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اگر چہ ٹھیکدار جس کے ہمراہ مہلوک کام کرتا تھا نے قدرتی موت قرار دیا تاہم دوران غسل مہلوک کے جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود تھے جس سے قدرتی موت پر شک و شبہات پیدا ہو گیاہے۔لہذا اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئے اور اصل حقائق سامنے آنے چاہیے۔اس دوران تحصیلدار ڈورو مظفر احمد ملک نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں باریک بینی سے تحقیقات ہونگی جس پر مظاہرین پر امن طور منتشر ہوئے ۔