عوام میں ناراضگی ، گورنر انتظامیہ سے بحالی کا مطالبہ
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //تحصیل رام نگر کے کناہ علاقے میں گزشتہ 12 دنوں سے بجلی بند ہے جس کو لے کر مقامی رہائشی سنجے سنگھ نے متعلقہ محکمہ سے اظہار ناراضگی کیا، انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاو¿ں میں گزشتہ 12 دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی بند پڑی ہوئی ہے۔ جس وجہ مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا خاص طور اسکول کے طالب علموں کے تھوڑے ہی دنوں میں امتحان آنے والے ہیں اور بجلی کی سپلائی بند ہو جانے کی وجہ سے ان کا مستقبل بھی اندھیرے کی طرف بڑھتا جا رہا ہے اسی سلسلے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ متعلقہ محکمہ کے افسروں سے رابتہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی طرف سے صرف یقین دہانی ہی دی جاتی ہیں، جبکہ اس کا زمینی سطح پر کچھ بھی اثر دیکھنے کو نہیں ملتا اسی مسئلہ کو لے کر انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گاو¿ں میںجلد سے جلد بجلی کی خدمات بحال کی جائے اور آرہی مشکلات سے آزادی دلا جائی ۔