انتظامیہ و سرکار سے فوری توجہ کی مانگ
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ میں تحصیل مغلمیدان کی پنچایت دربیل میں عوام بجلی کے ناقص نظام و محکمہ بجلی کے ملازمین کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان ہے۔ مقامی لوگوں نے نمائدہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت دربیل کے چپو محلہ و گنائی محلہ کے دو وارڈوں میں بجلی کی سپلائی کے لیے لگائے گئے لکڑی کے کھمبیان بوسیدہ بن چکے ہیں اور جگہ جگہ بجلی کی ترسیلی لائن سرسبز درختوں پر لگائی گئی ہے جو کہ عوام کے لیے کبھی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک مقامی نوجوان کا کہنا ہے کہ کئی بار ہم نے متعلقہ محکمہ کے ملازمین سے گزارش کی کہ لکڑی کے کھمبوں کو ہٹا کر لوہے کے کھمبوں کا استعمال کیا جائے لیکن کسی بے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اول تو بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کو لے کر پورا ضلع کشتواڑ ہی پریشان ہے لیکن ہمارے علاقے میں تو پہلے سپلائی کے نظام کا ہی حال برا ہے۔ علاقہ دربیل کی عوام کا کہنا ہے نہ بجلی کی فیس ہم سر بنا بجلی کے یی وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ و ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سپلائی لائن کو بہتر کر کے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔