اسکولوں میں طلباء کی بہاریں، ہرسوخوشیاں ہی خوشیاں

0
0

دو سال بعد خطہ چناب میں تدریسی عمل بحال،طلبہ والدین اساتذہ نے کیا خیرمقدم
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ میں تقریباً 2سال بعد پوریوقت اور طلبہ کی پوری تعداد کیساتھ اسکول شروع ہوںگئے، طلبہ ،اساتذہ ، والدین اور تعلیمی تنظیموں نے خیرمقدم کیاتمام احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے آج سے اسکولوں کا آغاز ہوگا کووڈ19 کی وجہ سے گزشتہ 2سال سے اسکول مختلف مراحل اور پابندیوں کیساتھ کبھی جاری رہے تو کبھی شروع ہونے کیبعددوبارہ بند کردیئے گئے۔ اس دوران متعدد مرحلوں میں آن لائن پڑھائی جاری رہی۔ تقریباً 2سال بعد بدھ سے پوریوقت اور طلبہ کی پوری تعداد کیساتھ اسکول کاآغاز ہورہاہے جس کا طلبہ ،اساتذہ ، والدین اور تعلیمی تنظیموں نے خیرمقدم کیاہے۔ پڑھائی کے ساتھ کھیل کوداور ثقافتی سرگرمیاں منعقدکرنیکی اجازت دیئے جانے سے بھی طلبہ اور اساتذہ میں خوشی کاماحول ہے۔ واضح رہے کہ جب سے کوروناوائرس کی وباء پھیلی ہے اْس وقت سے آف لائن اسکول بند ہیں۔ کورونا کے معاملات میں کمی آنے کے بعد کچھ دنوں کیلئے آف لائن اسکول ضرور شروع کئے گئے تھے مگر کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران پھر بند کردیئے گئے تھے۔ اس وقفہ میں آف لائن اسکول ضرور بند کئے گئے تھے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ختم ہونے پر تقریباً 2سال بعد پہلی مرتبہ پورے وقت اور طلبہ کی پوری تعداد کیساتھ 2مارچ سے دوبارہ اسکول شروع کئے جارہے ہیں جس سے طلبہ ،والدین اور اساتذہ میں جوش وخروش ہے کووڈ کے تناظر میں طلبہ کے تحفظ سے متعلق حکومت نے جوگائیڈ لائن جاری کی ہے ۔اس پر پوری طرح عمل کرنیکی تیاری کی گئی ہے مجموعی طورپر کووڈ سے پہلے جس طرح اسکول کا ماحول ہواکرتا تھا ،چند دنوں میں اس کے لوٹ آنے کی اْمید ہے۔ اسکول سال آف لائن اسکول سے دور ہونے کی وجہ سے طلبہ پڑھنا لکھنا بھول گئے ہیں۔ انہیں جس مقام پر چھوڑا گیا تھا وہ اس سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ انہیں دوبارہ اس سطح پر لانے کیلئے اضافی محنت کرنیکی ضرورت ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا