’پسماندہ طبقہ جات کوبھاجپاسرکارنے یکسرنظراندازکیا‘
شیخ الطاف
کشتواڑکانگریس پارٹی کے سابقہ وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے کیا آج ضلع کشتواڑ کا دورہ اور دورہ کے دوران کشتواڑ کے چھاترو ،پاڈر ،مڑواہ ، دچھن ، بونجواہ میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ چھاترو میں کانگریس کی ریلی سابقہ ایم ایل اے غلام محمد سروڑی کی زیر نگرانی میں ہوا اور اس موقعہ پر چھاترو میں کم از کم دو ہزار کے قریب لوگوں نے اس ریلی کو آگے بڑھایا۔ پروگرام کے دوران حلقہ اندروال سے کئی سرپنچوں نے کانگریس پارٹی کا دامن تھاما۔ غلام نبی آزاد نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں واقعہ میں گوجر طبقہ کے لوگوں کو حکومتوں نے نظر انداز رکھا ہے اور جو گوجر 1947 میں سلوار قمیض تا پہنتے تھے وہی لباس آج بھی پہنتے ہیں یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گوجر طبقہ کو سرکاریں ووٹ بنک کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس کی بعد ان کا کوئی سوچتا نہیں ہے پر اس بار کانگریس پارٹی کی سرکار بنتے ہی سب سے پہلا کام گوجر طبقہ کو ہر پریشانی سے راحت دلانے کا ہے اور سرکاری سکولوں میں بارویں جماعت تک مفت تعلیم کا اعلان کیا جائے گا اور ہر ایک غریب شخص کو سالانہ 72000 روپے تا چھ ہزار مہانہ ملے گا۔ آزاد نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا ادھپور ڈوڈہ نشست سے کانگریس پارٹی کا ا±میدوار وکرم ادتیہ سنگھ کو بھاری اکثریت سے اپنا ووٹ دیں جس سے ہماری سرکار بنے گی اور غریب عوام کو روزگار مل سکے۔ آزاد نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی سرکار بنتے ہی ایم جی نریگا کو ایک سو دن سے بڑھا کر ایک سو پچاس دن کی روزگار دیا جائے گا۔ مزید کہا کہ بھاجپا پارٹی کی ا±لٹا گنتی شروع ہو گئی ہے اورآنے والے انتخابات میں وزیراعظم ہند راہول گاندھی بنے گا اور ریاست میں بھی ہماری سرکار بنے گی۔ اس موقعہ پر ویکرم ادتیہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں اور کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہوگی۔ آخر میں غلام محمد سروڑی نے تمام لوگوں کو شکریا کیا۔