مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام کھنیتر پونچھ کا سالانہ جلسہ، کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت
نمائندہ لازوال
پونچھ انسانےت کی بقاءفرامےن رسول کی عمل آوری مےں ہے ۔سرکار کے فرامےن مےں دنےا اور آخرت کی بہتری ہے ۔آج پوری دنےا مےں لوگ سکون کو ترس رہے ہےں ۔اُن کو چاہئے سرکار کی سےرت پر عمل کرےں ان خےالات کا اظہار آج کھنےتر کے مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام کے سالانہ جلسہ دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحرےک صوت الاولےاءکے سربراہ مولانا عبدالرشےد داﺅدی نے کےا ۔انہوںنے کہا سےرت النبی کا مقصد لوگوں کو خدا اور رسول سے جوڑنا ہے ۔اور خدااور رسول سے وہی لوگ جڑتے ہےں۔جن کے دل مےں خدا اور رسول کی محبت ہے ۔خدااور رسول کی محبت واحد اےسی چےز ہے جس سے انسان اپنی دنےاوی زندگی کو بہتر کرتا ہے ۔اُسے سکون مل سکتا ہے چےن کے حصول کے لئے خدا کی راہ کے علاوہ کوئی بھی راہ نہےں ہے ہمےںا پنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم دوسرے کا محاسبہ کرنے نکلنے پڑتے ہےں۔ لےکن آج سب سے اہم خود کا محاسبہ کرنا ہے۔آج معاشرے کی قدآور شخصےات کو ضرورت ہے وہ معاشرے کی تعمےر مےں اہم کردار آداکرنے کے لئے سےرت النبی کی محافل کا انعقاد کرےں ۔اس موقعہ پر مرکزی خطےب پونچھ مولانافاروق حسےن مصباحی نائب صدر جماعت اہلسنت نے آج مدارس کے قےام اور اُنہےں معےاری بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔دنےاوی تقاضوں کو بلائے طاق رکھ کر قوم کو مدارس خدمت کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا اولادےں تب ہی ا ٓپ کے کام آئےں گی۔ جب آُپ نے اپنی اولادوں کی دےن پڑھائےں گے اور دےن سےکھنے کے لئے مدارس مےں آنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہا آج عصری تقاضوں کے مطابق دےنی تعلےم کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا ہندوستان کی آز سر نوع تعمےرکی ضرورت ہے۔اور ہندوستان کی سےکولر طاقتوں کا اتحاد قت کی اہم ضرورت ہے ۔ہندوستان کے قوانےن کو بچانے کے لئے آج ہمےں کو اےک جٹ ہوکر اےک پلےٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔جماعت اہل السنت وہی کرے گی جو ملک کے مفاد مےں ہوگا ۔اس موقعہ پر ناظم اعلیٰ مولانا حافظ معشوق اشرفی نے کہا کہ مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام گےارہ سال سے کھنےتر مےں دےن و سنت کی بقاءکے لئے کام کررہا ہے ادارے مےں طالبا ن علم اپنی علم کی پےاس کو بجھاتے ہےں۔ےاد رہے سےرت النبی کانفرنس کے موقعہ مدرسہ سے فارغ ہونے والے طلباءکی دستاربندی بھی کی گئی پروگرام کی نظامت مولانا حافظ عبد القدےر اشرفی نے انجام دی ۔