کانگریس، این سی اورپی ڈی پی ریاست کو دہشت گردی کی جانب دھکیل رہی ہیں:اویناش رائے کھنہ

0
0

لازوال ڈیسک
جموںبھاجپاقومی نائب صدر اور جموں و کشمیر کے پربھاری اویناش رائے کھنہ نے یہاں اپنے بیان ایک میں سابق وزرائے اعلی، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر ریاست سے متعلق سنجیدہ اور حساس مسائل پر بیان دینے سے روکنے کے لئے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاستدان، جو اپنی پارٹیوں کے صدر یا سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں اور ریاست اور مرکز میں اہم آئینی عہدوں پر ہیں، انہیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ریاست میں معمول کے حالات میں واپسی کے ساتھ غیر یقینی صورتحال سے باہر لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیاستدانوں کو عام طور پر لوگوں کو ان کے غیر مناسب بیانات کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کے لیڈران کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کے بیانات جموں کشمیر جیسی حساس ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سیکورٹی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے کافی ہیں ۔اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کا ایک ساتھ آنا، ریاست کو دہشت گردی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا