گاندربل سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنان ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

0
54

سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی میں نئے اراکین کا پْرتپاک استقبال کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍وسطی ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنان نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس ضمن میں پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے اراکین کا استقبال کیا۔پارٹی جوائن کرنے والوں میں فاروق عزیز، عمر گل، نثار خان، عرفان مغل، بشیر خان، جاوید احمد میر، غلام رسول خان اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام پارٹی کے صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر نے کیا تھا۔
پارٹی صدر کے علاوہ جو دیگر سینئر رہنما اس موقعے پر موجود تھے، اْن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، صوبائی سیکرٹری کشمیر سید نجیب نقوی، سینئر نائب صدر (اول) سرینگر محمد شفیع میر، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے صوبائی صدر رفیق احمد بلوٹ، خواتین ونگ گاندربل کی ضلع صدر رفیقہ اقبال، یوتھ صدر اوڑی حلقہ انتخاب سجاد احمد شیخ، ایس ٹی ونگ بارہمولہ کے ضلع صدر نذیر احمد چچی، فیصل احمد میر، اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا