کھیلو انڈیا ترقیاتی کمشنر بارہ مولہ نے جائزہ لیا

0
49

سری نگر، //ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ منگا شرپا نے بدھ کی صبح سیاحتی مقام گلمرگ کا دورہ کرکے وہاں شروع ہونے والے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کے لئے کئے جانے والے انتظامات بالخص3وص سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جتنے بھی متعلقہ محکمے ہیں ان کا عملہ یہاں گلمرگ میں کام پر لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے روڈ کا معائنہ کیا اور یہاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ سیاحوں اور کھلاڑیوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آسکے’۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام صبح سے ہی جاری ہے۔
موصوف ڈارئیور حضرات سے احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی تاکید کی۔
بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں آج یعنی 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا