معروف ماڈل تانیہ سنگھ نے خودکشی کر لی،کرکٹر ابھیشیک شرمامشکل میں

0
190

پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی،تانیہ نے آخری کال ابھیشیک کو کی تھی
لازوال ڈیسک
جموںانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دھوم مچانے والے کھلاڑی ابھیشیک شرما تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ سورت کی مشہور ماڈل تانیہ سنگھ کی خودکشی کے بعد مقامی پولیس نے ابھیشیک شرما کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماڈل تانیہ نے ابھیشیک کو آخری کال کی تھی۔واضح رہے ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔

تانیہ کی خودکشی کے بعد پولیس نے سورت میں اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایس آر ایچ کے کھلاڑی ابھیشیک شرما کا نام سامنے آیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ابھیشیک تانیہ سنگھ سے رابطے میں تھے۔ تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ کچھ عرصے سے تانیہ کے ساتھ رابطے میں نہیں تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تانیہ کی کال ڈیٹیل میں کئی راز چھپے ہوئے ہیں۔ یہ بھی سامنے آیاہے کہ تانیہ کی آخری کال صرف ابھیشیک شرما کو ہوئی تھی۔ اس لیے پولیس اس زاویے سے جانچ کر رہی ہے کہ آیا خودکشی کی وجہ محبت کا رشتہ ہے۔
یاد رہے ماڈل تانیہ سنگھ ویسو روڈ، سورت میں رہتی تھیں۔ ماڈل تانیہ کل (20 فروری) دیر سے گھر واپس آئی اور پھر خودکشی کر لی۔ ماڈل کو مردہ دیکھ کر اہل خانہ غمزدہ ہوئے۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے فیشن ڈیزائننگ اور ماڈلنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 10,000 سے زیادہ فالوورز تھے۔ ماڈل تانیہ کی خودکشی کے بعد ہی پولیس نے ابتدائی شکایت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
وہیںابھیشیک شرما آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 47 میچوں میں 137.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 893 رنز بنائے ہیں۔وہ آئی پی ایل میں اب تک 4 نصف سنچریاں اور 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آئی پی ایل کے علاوہ ابھیشیک ڈومیسٹک کرکٹ میں پنجاب کے لیے کھیلتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا