کنسٹرکشن ورکرز لیبر یونین کشتواڑ کا ہنگامی اجلاس منعقد

0
0

کہا مزدوروںکے ساتھ کھلواڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا
عمران شاہ
کشتواڑ کنسڑکشن ورکرز لیبر یونین کا ہنگامی اجلاس زیر قیادت جیالال منعقد ہو۔ اس دوران یونین کے جنرل سکریٹری سوشیل شرما بھی موجود تھے اس موقع پر کافی تعداد میں ورکران نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے مسائل یونین کے سامنے پیش کے۔ اس دوران یونین نے این ایچ پی سی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر منیجمنٹ کی جانب سے ایتوار کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو یونین ورکران کے ہمراہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروںکے ساتھ کھلواڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقررین سے تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے جیا لال نے کہا کہ انصاف کا قتل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم تن دہی، ایمانداری، دیانتداری سے کام کرتے ہیں مگر نہ جانے کیوں مزدوروں کو ستایا جارہا ہے۔ اس دوران سوشیل شرما نے ورکران سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد لوگ یونین میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش میں ہیں جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا