نوجوانوں کو روزگار اور بہتر مواقع حاصل کرنے میں دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے:واصیل ڈولوال
عمران شاہ
کشتواڑپی ڈی پی کی نوجوانوں شاخ کشتواڑ کے صدر واصیل ڈولوال کی قیادت میں نوجوانوں کا اجلاس منعقد کیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کشتواڑ کے نوجوانوں کی مختلف دشواریوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کی تشخیص کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واصیل ڈولوال نے مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشتواڑ کے نوجوانوں کو روزگار اور بہتر مواقع حاصل کرنے میں دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے متاثر نوجوانوں سیاسی اعتماد کو کم کر دیا ہے ۔