عمران شاہ
کشتواڑ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر نے محمد شریف کین کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم طاہر حسین کین کے والد تھے طاہر حسین پی ڈی کے نوجوان رہنما ہیں ، ان کے والد مرحوم نے جموں میں آخری سانس لی اور اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے ۔۔ تعزیتی پیغام میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر شیخ ناصر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا اور بارگاہ خداوندی میں ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے اہل خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں طاقت فراہم کرے۔دریں اثنا بلاک صدر بونواہ ایوب ملک، سینئر رہنما عبدالقادر بٹ، عبدالرحمن کشمیری، اسحاق حسین وازا، ارشد حسین گیری، محمد اقبال کین، جعفر گانی، ٹھاکور پورنری، جوجندر باندھاری، عبدالکبیر ٹپال، محبوب احمد، طاہر حسین، اعجاز حسین، سرشاد احمد، اصغر حسین، سجاد حسین، وسیم ٹاک، تنویر عباس، طارق حسین، اختر حسین میر اور راجندر کمار نے محمد شریف کین کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔