سات حفاظ اکرام کی تاج پوشی،قران پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق عملی زندگی گزرانے پر دیا زور
اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع کشتواڑ کے مدرسہ انعام العلوم چکرون بونجواہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ،مقامی معزین و عام لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اس جلسہ میں مولانا نظیر احمد مہمان خصوصی تھے۔سالانہ جلسہ میں سات حافظ قران بچوں کی تاج پوشی کرنے کے علاوہ اسکولی بچوں نے پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوئی۔اس موقع پر علمائے کرام نے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات حضورؑ کے طریقوں اور قرآن پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق عملی زندگی گزرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں نیک کام کرنے کے لیے بھیجا ہے مگر آج کا انسان اس کا الٹ کرتا جارہا ہے جس سے معاشرے میں برائیاں پھیلتی جاری ہے۔انہوں نے کہا موجودہ دور میں اسلامی ااداروں کی طرف کم توجہ اور انگریزی اداروں کی طرف زیادہ توجہ دی جارہی ہے جس سے انسان اپنا نقصان کر رہا ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی کمی آرہی ہے۔اس پروگرام کے دوران مفتی ساجد، مفتی تنویر احمد نے مذہبِ اسلام اور اسلامی اداروں میں فائدہ ،حج ،روزہ اور غرباءو مساکین کی مدد کرنے پر روشنی ڈالی۔مدرسہ چکرون بونجواہ میں قریب اسّی بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔حفظ قرآن دستار بندی میں خوشنصیب طلاب میں محمد صہیب، محمد عاقب ،محمد عاسم بٹ، مبشر حسین ،محمد یوسف ،محمد اظہر، بٹ ریاض احمد کی تاج پوشی کی گئی۔جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد شفیع ،الحاج غلام رسول، مولانا انظر حسین ،مولانا محمد یوسف ،قاری مشتاق احمد قابل ذکر ہیں ۔ان کے علاوہ علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔