ونے شرما
اودھمپوراودھمپور ضلع گرام سوراج ابھیان کی مو¿ثر عمل آوری کے سلسلے میں آج بھیم راﺅ امبیڈ کر کے جنم دِن پر آیوشمان بھارت سکیم کا آغاز کیا گیا۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اس موقعہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے رسمی طور پر اس سکیم کا افتتاح کیا۔پروگرام ڈپٹی کمشنر ادھمپور رویندر کمار ، ایس ایس پی رئیس بٹ ، چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریہ ، سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ، سی ای او میونسپلٹی سنتوش کوتوال ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ وجے بسنوترا ، ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ وجے رینہ اور صحت ، دیہی ترقی کے ضلع افسران کے علاوہ اے این ایم ٹی سکول کے طلاب اور عملہ اور مستحقین کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور نے آیوشمان بھارت سکیم کے خد و خال پیش کئے ۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت قومی طبی حفاظتی سکیم ہے جو لگ بھگ 10کروڑ روپے پچھڑے طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، بے زمین کسانوں ، غریب اور ضرورتمند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے وجود میں لایا گیا ہے۔اس سلسلے میں تقریباً 50کروڑ مستحقین کو اس دائرے میں لایا جارہا ہے جس کے تحت ہر کنبے کو ایک سال میں طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے پانچ لاکھ فراہم کئے جاتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان تقریبات کا بنیادی مقصد ضلع میں عام لوگوں کو مختلف سوشل سیکورٹی سکیموںکے فوائد کے بارے میں بیداری فراہم کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اپریل سے وزیر اعظم گرام سوراج ابھیان کے تحت 7سکیموں کا آغاز کرچکے ہیں جن میں پردھان منتری اجوالا یوجنا، سوبھاگیہ اجالا سکیم ، پردھان منتری جندھن یوجنا، پردھان منتر ی جیون جوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور مشن اندرا دھنش شامل ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری حکومت جس کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کی بہبودی اور ملک کی ترقی کے لئے نئے خیالات کے تحت کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت جس کا آغاز آج کیا گیا ۔ غریب لوگوں کی بہبود کے لئے شروع کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہر ہندوستانی کی امیدیں اور آشائیں پوری ہوں گی۔ڈاکٹر جتندر نے افسروں سے کہا کہ وہ اس سکیم کے فلیگ شپ پروگراموں کے فوائد دیہی علاقو ں میں پہنچانے کے لئے انتھک کوششیں کریں۔