ریاسی میں روڈ سیفٹی ہفتے کا ہوا اختتام،سیمینار کا بھی کیا گیا انعقاد

0
0

شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے دلایا گیا حلف
کرن دیپ
ریاسی موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منی سیکرٹریٹ کے آڈیٹوریم میں روڈ سیفتی ہفتے کے اختتام پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع ہےڈکوارٹر ریاسی کے ڈی وائی ایس پی نکھل گوگنا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ سیمینار میں کئی اسکولوں کے طالب علموں نے سڑک کی حفاظت کو لے کر اپنے خیال کا اظہار کیا ۔طلاب نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔پروگرام میں موجود تمام افسران، طلاب اور دیگر شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا حلف دلایا گیا۔ آخر میں کچھ اچھے ڈرائیوروں اور مختلف یونینوں کے صدورکو نوازا گیا۔ اس دوران سڑک کی حفاظت پر ہفتے بھر چلے پروگراموں میں اول رہے کئی طلاب کو بھی نوازا گیا اس موقع پر اے آر ٹی او ریاسی، دیگر افسران، اسکولی طلاب و دیگران موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا