کشتواڑ کے علاقہ پلماڑ میں کئی مذہبی مقامات پر چوروں نے ڈالا ڈاکہ

0
0

دورانِ شب نقدی رقم لوٹ لی، عوام میں تشویش، پولیس کے سینئر آفیسران نے کیا پلماڑ کا دورہ
مذہبی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جائیں گے ٹھوس اقدامات: ایس ایس پی کشتواڑ
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے علاقہ پلماڑ میں گزشتہ شب چوروں نے کئی مذہبی مقامات پر چوری کی واردات کو انجام دیا جن میں جامعہ مسجد بھدرن پلماڑ، مسجد شریف دجی پلماڑ، مسجد شریف کاچنا پلماڑ، مسجد شریف ملک پورہ پتمہال، مسجد شریف گامس پتمہال و ہنگانو میں واقع ایک مندر شامل ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چوروں نے مساجد و ایک مندر میں رات کے اوقات میں داخل ہو کر نقدی رقومات لوٹ لی۔ صبح ہوتے ہی جب مقامی لوگوں کو اس بارے میں معلومات فراہم ہوئی تو انہوں نے انچارج پولیس پوسٹ پتمہال پلماڑ و مقامی عوامی نمائندوں کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پوسٹ پتمہال کے عملے نے کئی مقامات پر ناکے قائم کیے اور تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ و ڈی واء ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ آشش گپتا پلماڑ نے بھی پلماڑ کا دورہ کیا۔ اس دوران علاقہ پلماڑ کے مختلف مقامات پر ناکے قائم کیے گئے اور تلاشی مہم بھی شروع کی گئی۔ علاقہ پلماڑ کی عوام نے مذہبی مقامات پر چوری کہ واردات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ مذہبی مقامات پولیس پوسٹ کے بلکل قریب میں واقع ہیں اور اس کے باوجود چور واردات کو انجام دینے میں کامیاب ہوئے جو کہ قابل تشویش ہے۔ ایک مقامی شخص نے ’لازوال ‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی رات میں مختلف مقامات پر چوری کی واردات کو انجام دینا ایک ہی شخص کا کام نہیں کو سکتا ہے۔ ان کا کہنا کہ علاقہ پلماڑ میں گزشتہ سال بھی دو مساجد و ایک مندر میں چوروں نے اسی طرح کی واردات کو سر انجام دیا تھا۔ ان کا کہنا کہ جن مقامات پر چوری ہوئی ہے وہ کافی دور دور واقع ہیں اور شاید یہ ایک گروہ ہے جو ایک ہی رات میں مختلف مقامات میں چوری کی واردات کو سرانجام دینے میں کامیاب ہوا۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کانسلر پلماڑ ڈول طاہر مسعود نی ایس ایس کشتواڑ خلیل پوسوال سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایس ایس پی کشتواڑ سے کہا کہ گزشتہ سال بھی اس طرح سے علاقہ پلماڑ میں چوروں نے واردات کو سرانجام دیا تھا، انہوں نے ایس ایس پی کشتواڑ سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کہ مانگ کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے لازوال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہی اور پولیس کے سینئر آفیسران نے علاقہ پلماڑ کا دورہ کیا تاکہ معاملہ کو بہتر طریقہ سے دیکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور مذہبی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی نصب کرنے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا