سیٹھ محمد اسماعیل کے والد الحاج لعل الدین داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

0
0

توشہ آخرت بغیر اعمال صالحہ ناممکن جس کے لئے راسخ العقیدگی وفکر آخرت ناگزیر : علماء کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سرزمین دہڑہ موڑہ کے معزز خاندان کے ایک نہایت شریف النفس پابند صوم وصلوٰۃ پاکیزہ افکار سادہ لوح شخص الحاج لعل الدین کے انتقال پر ملال کا سنتے ہی احباب دوردراز سے نماز جنازہ میں شمولیت کے لئے دہڑہ موڑہ پہنچے جہاں علماء کرام نے مواعظ حسنہ سے عوام کو مستفیض کرتے ہوئے ہدایت کہ وہ قابل موت توشہ آخرت کی فکر کریں اور اس کے لئے راسخ العقیدگی واعمال صالحہ ناگزیر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دینی داری کے لئے علماء کرام سے رابطہ رکھیں جن سے یہ معلومات حاصل کی جاتی ہیں اس موقع پر جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے صوبائی صدر مولانا مفتی سیّد بشارت برکاتی کے اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ مولانا ولایت حسین مصباحی امام وخطیب حضوری جامع مسجد سرنکوٹ مولانا سجاد احمد امام دہڑہ موڑہ مولانا محمد ربانی دہڑہ موڑہ مولانا محمد ایوب دہڑہ موڑہ مولانا محمد حسن دہڑہ موڑہ مولانا حاکم دین دہڑہ موڑہ مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی مہتمم دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ قاری منظور حسین قادری امام وخطیب جامع بلال دہڑہ موڑہ الحاج غلام سرور سنئی نے سیٹھ محمد اسماعیل وسوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار کیا اور مرحوم کے لئے بخشش ومغفرت کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا