کانگریس نے رِسم کو جے اینڈ کے آر جی پی آر ایس کا چیئرمین مقرر کیا

0
66

رسم نے اس سے قابل کئی ریاستوں میں پارٹی کی جانب سے کئی ذمہ داریاں انجام دیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے کانگریس لیڈر سندیپ سنگھ رسم کو کانگریس راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگٹھن (آر جی پی آر ایس) کے چیئرمین کے طور پر نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اور ممبر پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری کردہ ایک مکتوب میں، کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے سندیپ سنگھ رسم کی آر جی پی آر ایس کی جے اینڈ کے یونٹ کے چیئرپرسن کے طور پر تقرری کو فوری طور پر منظوری دی ہے۔واضح رہے سندیپ نے اپنا سفر این ایس یو آئی کے ساتھ شروع کیا اور جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس میں ریاستی جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے اور جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے ترجمان اور میڈیا انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے انڈین یوتھ کانگریس کی قومی ٹیم میں دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے شریک انچارج، پنجاب اور ہماچل پردیش یوتھ کانگریس کے ٹریننگ انچارج اور اے آئی سی سی ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے تنظیمی تجربے کی وجہ سے سندیپ کو اے آئی سی سی آبزرور کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ماضی میں کانگریس پارٹی نے انہیں ریاست دہلی، ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں مختلف اسمبلی الیکشن ڈیوٹی بھی سونپی تھیں۔
تاہم رسم نے اپنی تقرری کے بعد کانگریس صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کا بھی اس سلسلے میں شکریہ ادا کیا ۔ سندیپ نے اے آئی سی سی کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال، قومی چیئرپرسن آر جی پی آر ایس میناکشی نٹراجن، پی سی سی صدر وقار رسول وانی اور دیگر تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں پارٹی کے لیے کام کرنے کا موقع دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا