ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن نے سب ڈویژن گول میں لنک روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا

0
73

متعلقہ محکموں پر دیا زور : کہا تعمیراتی عمل میں اعلیٰ معیار کی پابندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں
لازوال ڈیسک
رام بن// چیئرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل، رام بن، ڈاکٹر شمشاد شان نے آج یہاں گول میں لنک روڈ پروجیکٹس پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا، جس میں یوٹی کپکس کے تحت 1 کروڑ روپے مختص کیے گئے فنڈ ہیں۔وہیںاس تقریب میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرپی ڈبلیو ڈی سب ڈویژن گول، ومل کشن سدھا اور ممتاز شہری اور عام لوگ موجود تھے۔اس دوارن 1 کلومیٹر لوہار محلہ تا زیارت شریف لنک روڈ کی تعمیر شروع کرتے ہوئے، ڈاکٹر شمشاد شان نے معیار اور بروقت تکمیل دونوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ جبکہ اس منصوبے کا مقصد مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے پی ڈبلیو ڈی انجینئرز اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی عمل کی فعال طور پر نگرانی کریں، اعلیٰ معیار کے معیارات کی پابندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔مزید برآں، چیئرپرسن نے نوجوانوں اور استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کو نافذ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا