جموں اسمارٹ سِٹی کوکسی کی نظرنہ لگے !

0
140

 

اس لئے متعددمحلے روشنیوں سے محروم ! ٹوٹی پھوٹی گلیاں،آوارہ کُتوں کی دہشت اورناکارہ سٹریٹ لائٹس اہلیانِ جموں کیلئےیہاں کسی شبانہ کرفیوسے کم نہیں

 

جموں؍؍ایک طرف جہاں سرینگرسمارٹ سِٹی پروجیکٹ اب قریب ایک ماہ میں اپنی منزل کوپہنچنے والاہے،دوسری جانب جموں اسمارٹ سِٹی پروجیکٹ کاکوئی اتہ پتہ نہیں کیونکہ شہر کی گلی،کوچے آج بھی کھنڈرات کامنظرپیش کررہے ہیں اورمندروں کے اس شہرکے بزرگ کھنڈرنماگلیوں اور اسٹریٹ لائٹس کی نایابی سے شدیدمشکلات سے دوچارہیں جس کی وجہ سے ان کیلئے رات 8بجے کے بعد جیسے کرفیوسا لگ جاتاہے کیونکہ وہ باہرنکلناغیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں،ٹوٹی پھوٹی گلیاں،آوارہ کُتے اور اندھیراایک خوفناک منظرپیش کرتاہے۔
اس بدترین صورتحال کے بیچ جموں اسمارٹ سٹی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ،جموں میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اورغفلت شعاری کی بدترین مثال شہر خاص کے شہیدی چوک کے نزدیک جوگی گیٹ محلہ وگردونواع کے محلہ جات ہیں جہاں کھنڈربنی تنگ گلیوں میں سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں اور عوام ان تنگ گلیوں میں اندھیرے میں چلنے پر مجبور ہے ۔مقامی عوام نے اس سلسلے میں شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گلیوں کی لائٹیں ناکارہ ہیں اور جے ایم سی خواب غفلت میں ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام آوارہ کتوں اور جے ایم سی کی جانب سے مسلط اندھیرے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے ’لازوال‘کے ذریعے اپنی پریشانی اُبھارتے ہوئے کہاکہ محلہ جوگی گیٹ، شہیدی چوک جموں نزد ڈی پی ایس روڈ،سماج کلیان کیندرااسکول، گلی مہربان سنگھ کی سٹریٹ لائٹیں خراب پڑی ہیں اور جے ایم سی انہیں ٹھیک کرنے کی زحمت نہیں کر رہی ہے ۔
مقامی عوام نے کہاکہ ان گلیوں میں اندھیرے میں چلنا مجبوری بن چکی ہے کیونکہ جموں میونسپل کارپوریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جبکہ اپوزیشن کاکہناہیکہ انتخابی مہم بر سر اقتدار جماعت بھاجپا جموں وکشمیر کی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن برسوں سے جموں میونسپل کارپوریشن پربرسراقتداربھاجپاکی کارکردگی بخوبی اس حالتِ زار سے دیکھی جاسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا