مشتاق زوہامی کے چچا کے انتقال پراپنی پارٹی کا تعزیتی اجلاس

0
67

پارٹی رہنماوں اور سینئر کارکنوں کا سوگوار کْنبے سے اظہار تعزیت کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے لیڈر اور چرار شریف حلقہ انتخاب کے لئے پارٹی انچارج مشتاق زوہامی کے چچا غلام احمد گنائی کی رحلت کے سلسلے میں آج پارٹی کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور سوگوار کْنبے کیساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔موصولہ بیان کے مطابق اس تعزیتی میٹنگ کی صدارت پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر نے کی۔ میٹنگ میں متعدد لیڈران اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر رفیع احمد میر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب اپنے ساتھی مشتاق زوہامی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کا دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا