چیف الیکٹورل آفیسر نے پونچھ میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
112

کہاآفیسران قائم کنٹرول روموںکے ذریعے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کریں
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍ چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر (سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے نے آج لوک سبھااِنتخابات۔ 2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پونچھ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اِنتخابی فہرستوں کے عمل پر عمل درآمد، لاجسٹک ضروریات کا جائزہ، افرادی قوت کے انتظام کا منصوبے، رسک مینجمنٹ پلان، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اورسیکورٹی اہلکاروں، میدانی اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اِنتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسر پونچھ محمدیاسین چودھری، ایس ایس پی یوگل منہاس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سندیش کمارشرما، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر مصطفی ملک، اے آر اوز اور تمام زونل اور سیکٹورل افسران موجود تھے۔میٹنگ میں کافی ہیومن ریسورس مختص کرنے ، بوتھ سطح پر سویپ پلان پر عمل درآمد، ایک جامع میٹریل مینجمنٹ پلان کی تشکیل، مؤثر اور محفوظ روٹ میپنگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز)، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران (اے ای آر اوز) اور نامزد نوڈل افسران کے لئے تیار کردہ ایک وسیع تربیتی پروگرام کی تیاری پر بھی غوروخوض کیا گیا تاکہ اِنتخابات کے لئے وسیع تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ پہلے سے قائم کنٹرول روموںکے ذریعے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کریں۔ مزید برآں، چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابی عمل میں عوامی شرکت کو بڑھانے کے لئے اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ بوتھ سطح پر بی ایل اوز، کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سرکاری ملازمین، نوجوان آئیکنز، انفلوئنسرز اور کھیلوں کی تقریبات، ریلیوں، مقابلوں اور گھر گھر مہموں کے اِنعقاد کے ذریعے وسیع پیمانے پر بیداری مہم پر عمل درآمد کریں۔چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابات کے دن پولنگ عملے اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے مناسب کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی ضمانت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے مقرر کردہ ویلفیئر افسران کو ہدایت دہ کہ وہ وہ انتخابات کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے مقرر کردہ کیمپنگ ائیریاز پر صاف ستھرے واش روموں، پینے کے پانی، ابتدائی طبی امداد اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا