چھتیس گڑھ کے شیراڈانڈپولنگ اسٹیشن میں 100 فیصد ووٹنگ

0
66

کوریا، // چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی سات سیٹوں پر آج ووٹنگ شروع ہو گئی۔ ضلع کا شیراڈانڈپولنگ اسٹیشن ریاست کا واحد پولنگ اسٹیشن بن گیا جہاں 9 بجے تک 100 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
ضلع کے شیرا ڈانڈ پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں کل پانچ ووٹرز ہیں جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ یہ پولنگ اسٹیشن کوریا ضلع کے سونہت جنپد پنچایت کے ایک دور دراز جنگلاتی علاقے میں واقع ہے۔
کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ونے کمار لنگیہ نے جمہوریت میں 100 فیصد حصہ لینے کے لئے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا