پانی کی اب بھی ہے پریشانی

0
113

جموں وکشمیر میں جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں نل کا پانی پہنچانے کی کئی اسکمیں ہیں پانی تمام تر بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت ہے جو ہر ایک زندہ چیز کیلئے ضروری ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صاف و شفاف پانی زندگی میں ازحد ضروری ہے ۔جموں و کشمیر میں پانی کی کمی کی خبریں آئے روز منظر عام پر آ رہی ہیں کہ میلوں دور سے سر پر اٹھا کر پانی لانا پڑتا ہے ۔اس سب کے ساتھ صاف و شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ جل شکتی بھی اپنی شکتی آزما رہا ہے اور ان دنوں محکمہ کی جانب سے پانی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں کہ عوام الناس کو صاف و شفاف پانی فراہم کیا جائے لیکن آج بھی کئی علاقہ جات بالخصوص پہاڑی علاقہ جات میں نالوں اور برسات کا پانی چشموں میں داخل ہوتا ہے جو پانی کو خراب کر دیتا ہے اور بے چاری عوام گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہوجاتی ہے ۔وہیں حکومت کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیموں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جس پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن مقررہ معیاد کے دوران ان واٹر سپلائی اسکیموں کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس بیچاری عوام کے خواب زمین بوس ہو جاتے ہیں جب یہ اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل نہیںہو پاتی اور پتہ نہیں چلتا کہ آخر ان اسکیموں پر خرچ ہونے والا پیسا کہاں گیا۔
عوام کی جانب محکمہ ان سنی کر رہا ہے ۔عوام سوالیہ عائد کرتے ہوئے پوچھتی ہے کہ محکمہ صحت عامہ اب محکمہ جل شکتی بن چکا ہے لیکن اس کی شکتی میں کب اور کیسے شکتی آئے گی کہ عوام کو میلو ں سفر کر کے سروں پر اٹھا کر پانی لانے سے نجات ملے گی اور سرکاری خزانے کے ساتھ انصاف ہو گا جہاں سے پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آتا ہے اور اس پیسے سے خریدی مشینری سڑکوں پر پڑی زنگ آلودہ ہو رہی ہے ملک کے عام انتخابات قریب سے قریب تر ہیں عوام کے دروں پر آنے والے سیاست دانوں سے عوام کو اُن کی ترقی کے متعلق حساب مانگنے کی ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا