اِنتخابات کے دِن تعطیلات کا اعلان

0
60

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت جموںوکشمیر نے آج جموںوکشمیر یوٹی کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں اِنتخابات کے دِن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری حکم کے مطابق حکومت نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 135 بی کے تحت پانچ دِن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن آج یہاں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔
حکم نامے میں کسی بھی کاروبار، تجارت، صنعتی اِداروں یا کسی بھی دوسرے اِدارے میں کام کرنے والے ہر اہل ووٹر کے لئے پولنگ کے دِن کو تنخواہ کے طور پر تعطیل قرار دیا گیا ہے۔یومیہ اجرت اورکیجول ورکر بھی اِنتخابات کے دن چھٹی اور اُجرت کے حقدار ہوں گے۔حکم نامے کے مطابق اودھم پور پارلیمانی حلقہ میں 19 ؍اپریل بروزِ جمعہ کو پولنگ کے دِن تعطیل ہوگی جبکہ جموں کے پارلیمانی حلقے میں 26 ؍اپریل بروزِ جمعہ کو پولنگ کے دِن تعطیل ہوگی۔
اِسی طرح اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ میں 7؍ مئی بروزِ منگل کو پولنگ کے دِن چھٹی ہوگی۔سری نگر پارلیمانی حلقہ میں پولنگ کے دن 13 ؍مئی بروزِ سوموارکو چھٹی ہوگی جبکہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں 20 ؍مئی بروزِ سوموارکو پولنگ کے دِن تعطیل ہوگی۔سرکاری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو عام طور پر کسی حلقے کا رہائشی ہے اور رائے دہندگان کے طور پر رجسٹرڈ ہے، کسی صنعتی اِدارے یا حلقے سے باہر واقع کسی اِدارے میں خدمات انجام دے رہا ہے اور ملازمت کر رہا ہے جس میں کیجول ورکر بھی شامل ہیں، وہ بھی پولنگ کے دِن تنخواہ کی چھٹی کے فائدے کا حقدار ہوگا۔مزید یہ حکم دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا تنخواہ والی تعطیلات نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے سیکشن 25 کی وضاحت کے لحاظ سے بھی منائی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا