’’چلو خاموشی توڑتے ہیں‘‘:جی سی او ای جموں نے نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا

0
25

لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں آج یہاں سپارش/کمیٹی کے زیراہتمام "چلو خاموشی توڑیں” کے موضوع پر ایک نکڑ ناٹک پیش کیا گیا۔اس تقریب کا بنیادی مقصد عملے اور طلبائ￿ میں جنسی ہراسانی کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔پروگرام کا آغاز کنوینر، سپارش کمیٹی، ڈاکٹر دیویندر کور، کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، جموں، پروفیسر ڈاکٹر جیوتی پریہار نے پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کالج کیمپس کے اندر یا باہر ایسی کسی بھی صورت کی اطلاع دیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو ایسے خدشات اور مسائل کے لیے متعلقہ کمیٹی سے رابطہ کرنا چاہیے۔شرکاء نے نکڑ ناٹک کو موثر انداز میں پیش کیا۔وہیں اس تقریب کو سپارش کمیٹی کے ممبران پروفیسر دیپالی دیوی، ڈاکٹر شالینی شرما، ڈاکٹر امبیکا کماری، ڈاکٹر سونم گنڈوترا اور رمن کرالیا کے ساتھ طلبائ، ممبران انجلی، جسپریت، بھاگیہ لکشمی نیہا اور گورو نے مربوط کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا