پی پی یو کا مرکزی وزیر داخلہ کو خط

0
24

پارٹی لیڈرشپ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا کیا مطالبہ
عمران شاہ
کشتواڑ //پیلز پارٹی یونائٹیڈ نے مرکزی وزیر داخلہ کے نام خط ارسال کرتے ہوے کہا کہ پیلز پارٹی یونائٹیڈ ریاست جموں وکشمیر کے اندر بغیر سکیورٹی کے سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔پارٹی نے مرکزی حکومت کے نام خط جاری کرتے ہوے کہا کہ پیلز پارٹی یونائٹیڈ مرکزی لیڈرشب ریاست جموں وکشمیر کے اندر بغیر سکیورٹی کے کام کررہی ہے، جب کہ پی پی یو کے بغیر باقی تمام سیاسی جماعتوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، انہوں نے مرکزی حکومت خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ کو اس سلسلہ میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس بابت مرکزی سرکار مداخلت کرے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو متعد بار سکیورٹی کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا اس کے باوجود بھی سکیورٹی فراہم نہ کی گئی، انہوں پیلز پارٹی یونائٹیڈ ریاست جموں و کشمیر کے اندر سکولر و جمہوری طور پر سرگرمیاں انجام دے رہی ہے ۔یہ پارٹی آئین ہند کی سالمیت ،اتحاد و اتفاق کے طور پر سیاسی سرگرمیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد ہندوستان کے باشندے ہیں جہاں ہم کو سکیورٹی مانگنے کا مکمل حق ہے،۔انہوں نے کہا کہ پی پی یو جموریت میں یقین رکھتی ہے، اور ملک کی بالا دستی کے خاطر اپنی جہدوجہد جاری و ساری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی فراہم کرنا ضروری نہیں ہے تو ان تمام سیاسی کارکنان کی سکیورٹی واپس کی جائے، جن پر ریاستی حکومت لاکھوں کا پیسہ خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو اس سلسلہ میں باریک بینی سے قدم اٹھانے کا زوردار مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا