کشتواڑکابونجواہ:سبزسونے کی بے دریغ کٹائی جاری

0
82

محکمہ جنگلات خوابِ خرگوش میں ،لُٹ رہاہے خزانہ
وزیر جنگلات اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں اورلُٹیروں پہ شکنجہ کسیں:مقامی آبادی
لازوال ڈیسک
کشتواڑکشتواڑضلع کے بونجواہ پتنازی میں سبزسونے کی سرعام لوٹ کھسوٹ جاری ہے،جہاں سرسبزپیڑدِن کے اُجالے میں کاٹے جارہے ہیں اوران کی تسکری عروج پر ہے، یہ سب کچھ محکمہ کے کورپٹ آفیسران کیساتھ ملی بھگت سے ہی ممکن ہے، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ جن کے پاس محکمہ جنگلات وماحولیات کاقلمدان بھی ہے‘فوری مداخلت کریں اور سبزسونے کولُٹنے سے بچائیں علاوہ ازیں اس غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث حکام ومافیہ پرشکنجہ کسیں،ان تحفظات کااِظہارمقامی لوگوںنے کیا۔اُنہوں نے بتایاکہ کمپارٹمنٹ نمبر9میںبڑے پیمانے پرلوٹ ہورہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ نہ صرف پتنازی بلکہ تحصیل بونجواہ کے دےگرعلاقوں میں بھی تباہ کن کٹائی کی جارہی ہے۔لوگوں نے بتایاکہ راشی حکام نے اسمگلنگ کوبڑھاوادینے کیلئے سرکاری سیلزڈپوﺅں پہ اضافی قیمت پہ سلیپرمہیاکراناشروع کئے ہیں جوغریب لوگوں کے بس کی بات نہیں اور پھر وہ اسمگلروں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ جوسرکاری ڈپوپہ جوقیمت2500-300کے درمیان ہے وہی نصف دام پہ اسمگلرمہیاکرارہے ہیں ایسے میں اسمگلنگ کوبڑھاواملتاہے۔مقامی لوگوں نے جانکاری دی کہ بونجواہ کے بوردھار، کوکر،پتنازی میں بڑے پیمانے پرسبزپیڑکاٹے جارہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات خوابِ خرگوش میں ہے اورمجربانہ خاموشی اختےارکئے ہوئے ہے جو ان کی آپسی ملی بھگت کاثبوت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ناکوں پرتعےنات محکمہ کے ذمہ داران اسمگلروں کیساتھ مل جل کرسبزسونے کی لوٹ میں ملوث ہیں۔لوگوں نے نایب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے فوری مداخلت طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سبزسونے کی لوٹ پہ قدغن لگائیں اور قصورواروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔انہوںنے سرکاری ڈپوﺅں میں مناسب دام اور دام مشتہرکرنے کی اپیل کی اور انہیں باضابطہ بنانے کی استدعاکی تاکہ غرےب غرباءبھی ضرورت کے مطابق لکڑی خرید سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا