پونچھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا ہوا اعلان

0
28

11آزاد امیدوار کامیاب جبکہ بی جے پی کے 4 امیدواروں نے بھی جیت کرائی درج کانگرس کے دو جیتے
سید نیاز شاہ

پونچھ؍؍ریاست جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے انتظامات گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکینڈری اسکول شیش محل پونچھ میں کئے گئے تھے جہاں صبح صادق سے ہی لوگوں کا ہجوم موجود تھا وہیں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔واضع رہے کہ شہر پونچھ کی کل 17وارڈوں میں ووٹینگ ہوئی تھی۔تمام وارڈز سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے ہمراہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔نتائج منظر عام پر آنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والوں میں وارڈ نمبر 1 قاضی مہڑہ سے نہا رانی آزاد امیدوار،وارڈ نمبر 2 کامسر سے زرینہ بیگم آزاد امیدوار وارڈ نمبر 3 ڈنگس سے بلوندر سنگھ باغی کانگرس امیدوار۔وارڈ نمبر 4 کما خان سے امتیاز سلاریہ ازاد امیدوار۔وارڈ نمبر 5 ( شنکر نگر) سے عمیرہ آزاد امیدوار ،وارڈ نمبر 6 کھوڑی ناڑ سے جاوید بی جے پی،وارڈ نمبر 7 سیٹی مڈل اسکول سے راج ٹھکیدار آزاد امیدوار، وارڈ نمبر 8 کھوڑی ناڑ اپر سے امبیکا کور آزاد امیدوار وارڈ نمبر 10 سرون سنگھ مارکیٹ گیتا بھون سے موہیندر سنگھ آزاد امیدوار۔وارڈ نمبر 11 شنکر نگر(پنڈتاں محلہ)سے مدہومیت کور آزاد امید وار وارڈ نمبر 12 پاور ہوس سے نریش کمار بی جے پی۔وارڈ نمنر وارڈ نمبر 13 شیش محل سے سنجے کھجوریہ ازاد امیدوار۔وارڈ نمبر 14 اعلی پیر سے ہرپریت کور بی جے پی۔وارڈ نمبر 15 بوائیز ہائی اسکول پرانی پونچھ سے راجندر سنگھ کاکا کانگریس وارڈ نمبر 16 گورنمنٹ ہائی اسکول پرانی پونچھ سے سنیل شرما ازاد۔اور وارڈ نمبر 17 خالصہ چوک سے راجو شرما نے اپنی جیت درج کروائی اس طرح سے 11 ا?زاد امیدواروں نے بازی ماری جبکہ بی جے پی نے 4 سیٹوں پر قبضہ کیا وہیں۔ کانگریس کو صرف 2 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ نتائج کے اعلانات کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا