بانہال نے ’ہاتھ‘تھاما‘…’کمل‘ کودھول چٹائی

0
23

بانہال میونسپل کمیٹی کے تمام7نشستوں پرکانگریس اُمیدوارقابض،جشن کاسماں
ملک شاکر
بانہال؍؍بلدیاتی انتخابات میں ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں کانگریس پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔بانہال میں ٹاؤن کے سات وارڈوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جہاں تین سیٹوں پر کانگریس پارٹی نے پہلے ہی بنا مقابلہ جیت درج کر لی تھی اور چار سیٹوں پر کانگریس کو ٹکر دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے جبکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے باقاعدہ طور پر بایکاٹ کا اعلان کیا تھا اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔مگر انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس پارٹی نے بانہال کی ساتوں سیٹوں پر جیت حاصل کر لی بانہال کے بلدیاتی انتخابات میں جیت درج کرنے والے ممبران نام اشوق کمار، شریف احمد گنائی، پرنس جہانگیر، ریاض احمد وگے، فاروق احمد وانی، شاہدہ بیگم، مسرت بانو، ہیں جنہوں نے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے بطور انتخابات میں جیت درج کی انتخابی نتائج کے بعد بانہال میں جیت کا جشن مناتے ہوئے بہت سے کارکنوں نے بانہال کے ڈھاکہ بنگلے میں جش بنایا جہاں خوب آتش بازی اور نعرہ بازی کی اس جشن میں حلقہ اسمبلی بانہال وقار رسول وانی نے لوگوں سے مخاطب ہو کر جیت درج کرنے والے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان انتخابات کو جیت درج کرنے کیلئے سخت محنت کر کے جیت کو یقینی بنایا۔اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر نشانہ بنا کر کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ان بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ دیا اور یہ جیت ان پارٹی کارکنوں کے موہ پر کراتماچہ ہے جنہوں نے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو شکست دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا