فرید احمد نائک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت میں بھڑگراں تا بِھوتا سڑک پر پربل دھیرا کے قریب بدھ کے روز ایک ٹریکٹر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔اس حادثے میں جاں بحق ہوئے نوجوان کی شناخت نریش کمار ولد بود راج عمر 20 کے بطور ہوئی ہے۔ درین اثنا تحصیل مرمت سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن نعیم الحق وانی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران گاڑی تیز رفتار سے چلانا حادثے کو خود دعوت دینے کے برابر ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی خستہ ہے۔وہیں انہوں نے اس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر لواحقین کے ساتھ گہرے د±کھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔