پرنسپل وزونل ایجوکیشن آفیسر بفلیاز سیّد امتیاز حسین شاہ کاظمی نے گورنمنٹ ہائی اسکول مستاندرہ کا معائنہ کیا

0
0

تقریباً تعدادی15 کنال اراضی میں بیشتر پر ناجائز تجاوزات 98 لاکھ روپے کا مجوزہ تعمیری منصوبہ کی تکمیل ناممکن
منظور حسین قادری
سرنکوٹ// پرنسپل وزونل ایجوکیشن آفیسر بفلیاز نے موصولہ شکایات بعد فوری تعلیمی زون بفلیاز کے ہائی اسکول مستاندرہ کا معائنہ کیا جہاں اساتذہ وعملہ اور طلبہ وطالبات موجود درس وتدریس میں سرگرم عمل پائے گئے اسکول کا تعلیمی معیار تسلی وتشفی بخش ملاحظہ کرکے آفیسر مذکور نے اطمینان کا اظہارکیا اور موقع پر اساتذہ وطلبہ وطالبات کو نصابی تعلیمی کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کی اساتذہ وعملہ اور معززین نے اسکول Upgradation کے بعد درجہ نہم ودرجہ دہم کے داخلہ اور 98 لاکھ روپے کے مجوزہ تعمیری منصوبہ کو شرمندہ تعبیر کا معاملہ زیر غور لایا جس سے واضح ہوا کہ اسکول ہذا کی تقریباً تعدادی 15 کنال اراضی کے بیشتر حصہ پر ناجائزتجاوزات ہیں جس کی محکمہ مال سے نشاندہی مطلوب ہے اس پر عملدرآمد کے بعد ہی اسکول کی عمارت کا تعمیری کام شروع کیا جاسکتاہے چونکہ قبل از محکمہ جنگلات کا تعمیر شدہ کمرہ جو کہ اسکول کو وقف کیا گیا تھا اس پر بھی مقامی باشندگان کا قبضہ ہے اس ضمن میں زونل ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ تحت ضابطہ قانون اسکول اراضی کا حل کیا جائے گا تاکہ اسکول کی جگہ واگذار ہو اور مقامی باشندگان کا بھی کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو اس موقع پر حلقہ پنچایت مستاندرہ کے سرپنچ محمود احمد بٹ اور حافظ محمد نصیر بٹ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا