بارش کی بوندیں پڑتے ہی یہ سڑک تالابوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے
راجا شکیل
ضلع ڈوڈہ کی آر اینڈ بی سب ڈویڑن ٹھاٹھری کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے عوام پریشان حال جہاں عوام کی سہولیات کی غرض سے تعمیر کی گئی کئی رابطہ سڑکیں حکام کے منفی رویئے اور محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداران کی لاپروہی اور نہ کامی کی وجہ سے عوام کیلے بدستور درد سر بنی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو فایدے کی بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔ٹھاٹھری صدر مقام سے ک±چھ ہی کلو میٹر کی دوری سے شروع ہونے والی ٹھاٹھری تا ٹپری، بڑانوں، رابطہ سڑک جو تقریباً پانچ ہزار آبادی کو جوڑنے کےلیے ایک رابطہ سڑک قائم کی گئی ہے۔ تاہم یہ سڑک ایک دہائی کا عرصہ بیت جانے کے با وجود ابھی تک ادھوری ہے اور جس کی وجہ سے یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔یہاں کے رہاشی لوگوں کے مطابق اس سڑک کی تعمیر کا کام آج سے تقریباً 8 سال پہلے شروع کیا گیا تھا لیکن اب تک متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ سڑک آج تک بھی نہ مکمل ہے۔ مقامی لوگوں نے لازوال کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایل جی و ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے اس سڑک کی وجہ سے پیدا ہو رہی مشکلات کا دائمی طور پر کوئی حل نکالا جائے تا کہ لوگ کو آنے والے وقت میں اور زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔