مرکزی سرکار کی جانب سے آئی ہوئی اسکیموں و فنڈز کا فائدہ غریب عوام کو نہیں ملا

0
0

پی ایم اے وائی کے تحت مکان نہ ملنے کے باعث سید صادق شاہ کا کچا مکان جوکہ شدید بارشوں کی وجہ سے گر گیا انتظامیہ سے انصاف کی اپیل
سرفرازقادری
مینڈھرمرکزی سرکار کی جانب سے غریب عوام کے ل?ے بے شمار ہر سال فنڈس اور اسکیمیں آتی ہیں مگر بدقیسمتی اس پسماندہ اور سرحدی خطہ کے عوام کی یہ ہے کہ ان فنڈز اور اسکیموں کا فائدہ یہاں کی غریب و مظلوم عوام کو رتی بر بھی نہیں ملتا جس کی وجہ سے اس ترقی یافتہ تعمیری دور میں بھی مرکزی زیر انتظام جمو وکشمیر کے ضلع پونچھ ےکے سب ڈویڑن مینڈھر کی پنچایت پٹھانہ تیر کی غریب عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور دن بند ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے جس کی طرف آج تک کسی کی نظر نہ پڑی۔سید صادق حسین شاہ والد طفیل حسین شاہ محلہ سیداں پنچایت پٹھانہ تیر نہایت ہی غریب شخص ہے جس کو PMAY کے تحت مکان نہ ملنے کے باعث اس غریب بے بس آدمی کا کچا مکان جوکہ شدید بارشوں کی وجہ سے گر گیا۔ متاثرہ شخص نے سرکار و ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کی ہے کہ PMAY کے تحت جو بھی پکے مکانات پنچایت پٹھانہ تیر کے اندر آئے ہیں ا±ن کی ایک ٹیم موقعہ پر بھیج کر انکوائری کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کو نظر انداز کرکے جن کے مکانات پختہ ہیں کو PMAYکے تحت ترجیحی بنیادوں پر پیسے اکاونٹ میں ڈالے گئے۔ انہوں نے سرکار سے غریب اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا