سیاسی و سماجی کارکن وقاراحمد چوہدری نے گورنر انتظامیہ سے سیلاب متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کا کیا مطالبہ
ریاض ملک
پونچھ پونچھ سے سیاسی و سماجی کارکن وقاراحمد چوہدری نے پریس کے نام جاری پیغام ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی چیئرپرسن مسز تعظیم چوہدری کا تحصیلدار منڈی و دیگر افسران کے ساتھ سلونیاں سیکلو پنچائتوں کا تفصلی دورہ کرنے اور حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے پہ کا شکریہ ادا اور کہا کہ تعظیم چوہدری نے عوام کے مطالبات غور سے سنیں اور انہیں جلد حل کروانے کی کروائی یق?ن دہانی مزید وقاراحمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پونچھ اور جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ سے پونچھ منڈی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران عوامی، مکانات اور مویشیوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔جس سے پونچھ منڈی کے لوگ اس سیلاب کی وجہ سے مفلوج ہو کر رہ گئے، سینکڑوں مویشی، مکانات، مکمل طور پر تباہ اور ہزاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر غریب اور مزدور پیشہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ منڈی کی بلاک ساتھرہ میں مختلف جگہوں پہ زمینیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، سڑکیں بند، مختلف علاقوں فصلیں مکمل طور پہ تباہ ہوچکی ہیں تمام نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔