نیدرلینڈورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بنی

0
0

بلاوایو، (یو این آئی) نیدرلینڈ نے باس ڈی لیڈ (پانچ وکٹ، 123 رن) کے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر-6 مرحلے میں جمعرات کو اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹ سے ہرا کر اہم ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی۔
اسکاٹ لینڈ نے جارج منسی (106) کی سنچری کی مدد سے نیدرلینڈ کے سامنے 50 اوورمیں 278 رن کا ہدف رکھا۔ نیدرلینڈ کو ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کی خاطر یہ ہدف 44 اوور میں حاصل کرنا تھا۔ ڈی لیڈ نے سنچری بنا کر نیدرلینڈز کو 42.5 اوور میں ہدف تک پہنچا کر ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ2023 میں داخلہ دلایا۔
ڈی لیڈ نے 92 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 123 رن بنائے۔ ان کے علاوہ نیدرلینڈ کاکوئی بھی بلے باز نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ اس سے پہلے ڈی لیڈ نے 10 اوور میں 52 رن دے کر اسکاٹ لینڈ کے لیے پانچ وکٹ گرائے تھے۔
ڈی لیڈ ایسے چوتھے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے ایک ہی ون ڈے میں پانچ وکٹ گرائے اور سنچری بھی بنائی ۔ ان سے پہلے ویوین رچرڈز (ویسٹ انڈیز)، پال کولنگ ووڈ (انگلینڈ) اور روہن مصطفیٰ (متحدہ عرب امارات) نے ایسا کیا ہے۔
نیدرلینڈ چھ اکتوبر کو حیدر آباد میں پاکستان کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کی شروعات کرے گا۔ ہندوستان اورنیدرلینڈ دو نومبر کو ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
نیدرلینڈنے اس جیت کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کوالیفائرکے فائنل میں بھی جگہ بنالی،جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکا سے ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا