امریکہ میں کارگو جہاز میں زبردست آگ لگنے سے 2 فائر فائٹرز کی موت، 5 زخمی

0
0

واشنگٹن، 7 جولائی (یو این آئی) امریکی ریاست نیو جرسی کے پورٹ نیوارک میں بدھ کی رات ایک کارگو جہاز میں آگ لگنے سے اس پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران اور نیوز رپورٹس نے دی ہے۔
امریکی ساحلی محافظ دستے نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ نیوارک فائر ڈپارٹمنٹ، ساحلی محافظ دستہ اور کئی ریاستی اور علاقائی ایجنسیاں پورٹ نیوارک میں کارگو جہاز، گرانڈے کوسٹا ڈی ایوریو میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ کو بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 9:38 پر جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ریلیز کے مطابق جہاز میں موجود عملے کے افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹرز شدید زخمی ہو گئے۔
ایجنسی نے کہا کہ امدادی کارکن آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس پر قابو پانے کے بعد اس کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کا تعین کیا جائے گا۔
مقامی خبر رساں آؤٹ لیٹ نیوز 12 نیو جرسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، بندرگاہ پر کارگو جہاز میں تقریباً 5000 کاریں تھیں۔
افسران کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے فائر فائٹرز 49 سالہ وین بروکس اور 45 سالہ آگسٹو اکابو تھے۔ زخمی ہونے والے پانچ فائر فائٹرز کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے ایک بیان میں کہا ’’آج ہمارے دل غمزدہ ہیں کیونکہ ہم نے نیوارک کے دو فائر فائٹرز کو گنوا دیا ہےان کی موت پر ہم غمزدہ ہیں جنہوں نے فرض ادا کرتے ہوئے قربانی دی۔ یہ حادثہ ہمارے فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجوں اور ان کی شاندار ہمت کی یاد دلاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا