مودی چھتیس گڑھ سے کریں گے انتخابی مہم کا آغاز

0
0

رائے پور، 7 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ریاستی راجدھانی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کا انتخابی بگل پھوکیں گے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم صبح تقریباً 10 بجے خصوصی طیارے سے وہاں کے مقامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سائنس کالج گراؤنڈ پہنچیں گے۔ مسٹر مودی کے ایجنڈے میں مرکزی حکومت کے کچھ محکموں کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں شرکت بھی شامل ہے، جس کے دوران وہ پانچ قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا