نوجوان مستقبل کی اُمید ہیں: شہاب الحق بٹ ’گلستان جبین“ ڈوڈہ میںیوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں سے خطاب

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ //نوجوانوں کو مستقبل کی اُمید قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے مستقبل ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کو مستقبل تیار کرنا ہے ”گلستان جبین“ ڈوڈہ میں ڈوڈہ زون کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں سے خطاب کوتے ہوئے پارٹی کو جواں سال صدر ضلع نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کے جو مقاصد ہیں اُن میں تعلیم عام کرنا نوجوانوں کو سیاسی استحصال سے محفوظ رکھنا اور لوگوں میں خودداری سیاسی تعلیمی شُعور پیدا کرنا مانگنے والوں کے بجائے خود کو دینے والوں کی صف میں شامل کرنا ہے .شہاب الحق بٹ (علیگ) نے کہا کہ اس وقت محبوبہ مفتی کی قیادت میں پوری ریاست میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل روزگار کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کی بازآبادکاری کے تحت 9000 نوجوانوں کے خلاف مختلف سنگ بازی کے مقدمات واپس لے کر اُن کو عزت و وقار سے جینے کا موقع فراہم کیا اور رہبر کھیل ، رہبر جنگلات اور مختلف شعبہ جات میں روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ساٹھ ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا ,اور اعلیٰ تعلیم کو چند شہروں کے بجائے دور دراز علااقوں تک پہنچایاہے جس کی مثال ہمارا ڈوڈہ کالج ہے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود روزگار سکیموں سے متفید ہو کر خود کفیل ہو جائیں اور سر گرم نظر یاتی سیاست میں بھر پور کردار نبھائیں ،اور پوری قوم کی مختلف شعبہ جات میں رہنمائی فرمائیں۔ اس موقع پر تعلیم، صحت صفائی ماحول فرائض و حقوق پر بھی مفعل بات کی ۔اس خصوصی مجلس سے سجاد حسین کھوکھر، راشد حسین زرگر، جہانگیر نے بھی خطاب کیا اس اِجلاس میں ڈوڈہ زون کے مختلف بلاک صدوروں نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا