اسلامی مرکزی مجلس شوری ضلع کشتواڑ کا اشتیاق احمد ڈار کی ہلاکت پر اظہار برہمی قتل میں ملوث افراد کوگرفتار نہ کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کرنے کیلئے عوام سڑکوں پر آئے گی

0
0

عمران شاہ
کشتواڑ//اسلامی مرکزی مجلس شوری ضلح کشتواڑ نے پریس کے نام جاری بیان میں محترم اشتاق احمد ڈار کی نامعلوم قاتلوں کے ہاتھوں گولی مار کرہلاک کئے جانے کی سخت الفاظ میں مزاحمت کی ہے، اور ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کشتواڑ کو انتباہ کیا ہے کہ قاتلوں کو مقررہ وقت کے اندر اندر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر عوام احتجاج کا راستا اختیار کریں گئے ،اور حالات کی تمام تر ذمہ داری کشتواڑ کی سول و پولیس انتظامیہ کی ہو گئی۔ کشتواڑ کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کیہ عوام غیر معین احتجاج کیلئے تیار رہیں ،شوری ٰ ضلع کشتواڑ عنقریب ہی احتجاجی پروگرام منعقد کرنے والے ہیں مرحوم اشتاق احمد ڈار صاحب بہت ہی خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔ بلا شبہ یہ قوم کا سرمایہ قیمتی اثاثہ تھا۔باری تعا لی اسکی اگلی منازل آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ہم پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کریں ورنہ طے شدہ الٹیمیٹم کی مدت ختم ہو نے کے بحد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،جو قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گی اور اسکا دائرہ کار ریاست کے دوسرے آضلاع تک بڑھایا جائے گا خدا وند کریم سے دعا ہے مرحوم کو جوار رحمت میں جگا دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا