میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کا عوام کے نام خصوصی پیغام

0
109

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و مقدار کا خاص خیال رکھا جائے
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے رمضان المبارک کے پیش نظر ایمرجنسی بلاک کا خصوصی جائزہ لینے کے بعد رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت روزہ داروں کی جانب سے غلط کھانے پینے کو لیکر زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ صیام میں لوگ اکثر و بیشتر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و مقدار پر دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے انہیں بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ صیام میں انسان کا جسم نازک یوتا ہے اور سحری یا افطاری کے وقت اگر انسان غلط کھانے پینے کی اشیاء بنا معیار و مقدار کے استعمال کرتا ہے تو وہ اسکی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سحری کے وقت کھانے پینے کی اشیاء کی مقدار و معیار کا خیال رکھیں اور افطاری کے وقت بھی تاکہ صحت بھی برقرار رہے اور روزہ کا فریضہ بھی ادا ہو جائے۔انہوں نے موسمی پھلوں و پانی کو رفتہ رفتہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سخت غزاؤں سے پرہیز کرنے کی صلاح عوام کو دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا