گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بنی میںپولنگ افسران اور ملازمین کیلئے دوسرا تربیتی کیمپ شروع

0
98

کیمپ میں2 اپریل سے 8 اپریل تک 100 پولنگ افسران اور ملازمین کو تربیت دی جائے گی
حفیظ قریشی
بنی // پولنگ افسران اور ملازمین کیلئے دوسرا تربیتی کیمپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بنی میں شروع ہو گیا۔وہیں پولنگ افسران اور پولنگ عملے کا دوسرا تربیتی کیمپ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بنی میں اے ای آر او پردیوم عتری ،تحصیلدار، بنی اور راجیش پادھا بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی نگرانی میں شروع ہوا۔دریں اثناء اے ای آر او نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پولنگ افسران اور ملازمین کو ان کی ڈیوٹیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں ۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں تاکہ آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد ہوں۔ اس سلسلے میںعہدیدار نے بتایا کہ یہ تربیتی کیمپ 2 اپریل سے 8 اپریل تک چلے گا جس میں 100 پولنگ افسران اور ملازمین کو تربیت دی جائے گی۔وہیں اے ای آر او نے زیر تربیت تمام ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے تمام شکوک و شبہات کو دور کریں تاکہ انہیں ووٹنگ کے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا