مینڈھر سخی میدان میں ذوالفقار علی ممتاز نے عید ملن پروگرام کی میزبانی کی

0
124

علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
دائودخان
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے سخی میدان میں ذوالفقار علی ممتاز کی رہاش گاہ پر عید ملن پروگرام کا انعقاد ہوا۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں مینڈھر کے چاروں اطراف سے علاقائی معززین نے شرکت کی۔اس دوران معزین کا کہنا تھا ذوالفقار علی ممتاز نے ہمیشہ علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے معیاری طریقہ کار کے ساتھ اپنی آواز بلند کی ہے اوران کی ہر وقت یہی کوشش رہی کہ یہاں کی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات بروقت دستیاب ہوں۔انہوں نے ہمیشہ اس سرحدی و پسماندہ خطہ کی عوام کو ایک جٹ کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے اس کے بعد بھی اپنا قلیدی رول ادا کرتے ہوئے اس خطہ کی عوام کو ایک جٹ کریں گے ۔
اس موقع پرذوالفقار علی ممتاز نے تمام معزین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے بیٹھ کر اہم مسائل پر بات کی ہے ۔انہوں نے کہ ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگاجووقت کی اہم ضروت ہے کیوں کہ وہی لوگ تعمیر و ترقی کررہے ہیں جنہیں آپسی اتفاق ہے۔انہوں نے کہ میری یہی کوشش رہتی ہے کہ ہمارے پسماندہ علاقہ کے اندر معیاری طریقہ کار کے ساتھ تعمیر وترقی ہو اور پہاں کی عوام عوام کو بروقت تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا