مودی وارانسی سے لوک سبھا الیکشن کا بگل پھونکیں گے

0
80

وارانسی:// وزیر اعظم نریندر مودی22فروری کو دو روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی آئیں گے۔ مودی جمعرات کو لال بہادر شاستری بین الاقوامی ائیر پورٹ سے سڑک سے بی ایل ڈبلیو پہنچیں اور رات میں قیام کریں گے۔ ان کا استقبال وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وگورنر آنندی بین پٹیل کریں گی۔
وزیر اعظم 23فروری کو پوروانچل کو 14316.07کروڑ روپئے کی 36پروجکٹوں کی سوغات دیں گے۔ ان میں 10972 کروڑ روپئے کی 23پروجکٹوں کا افتتاح اور 3344.07 کروڑ روپئے کی 13پروجکٹوں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ مودی خاص طور سے23فروری کو تین پروگرام میں شرکت کریں گے۔ صبح بی ایچ یو کےسوتنترتا بھون کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔سنت شرومنی رویداس کی یوم پیدائش سیر گوردھن واقع مندر میں جاکر ماتھا ٹیکیں گے۔ اس کے بعد پی ایم کاشی سنکتل کا انڈسٹریل ایریا کرکھیاوں میں افتتاح کریں گے اور عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
کاشی سے اقتدار پر براجمان پر پہنچے وزیر عظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے 2024 لوک سبھا الیکشن کا پگل پھونکیں گے۔ وزیر اعظم اپنے وارانسی دورے میں میڈیکل ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، آبی شاہراہ، کھیل، مذہب وغیرہ سے جڑی اسکیمات اور روزگار بخش پروجکٹ کا افتتاح۔ سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم23فروری کی صبح سوتنترتا بھون میں سانسد کھیل کود، سانسد فوٹو گرافی، سانسد گیان اور سانسد سنسکرت مسابقوں کے پوزیشن ہولڈر سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ سنت شرومنی رویداس کی جائے پیدائش سیر گوردھن واقع مندر میں جاکر ماتھا ٹیکیں گے اور سنت نرنجن داس سے ملاقات کرکے لنگر چخیں گے۔ اور عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
رویداس جی کی 25فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد پی ایم بناس کاشی سنکل کا انڈسٹریل ایریا کرکھیاوں میں افتتاح کریں گے۔ امول پلانٹ بناس ڈیر سے پوروانچل میں تقریبا 1لاکھ لوگوں کو ڈائرکٹ انڈائرکٹ طور سے روزگا ملے گا۔ بھارت ہیوی الکٹرکس لمیٹید کے ایڈوانس ریسرچ اینڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا بھی کرکھاواں انڈسٹریل ایریا میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کرکھیاوں میں عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے جس میں دودھ کمیٹیوں سے جڑے لوگ، دودھ پیدا کرنے والے کسان سمیت تقریبا ایک لاکھ لوگوں کے موجود رہنے کا دعوی ہے۔ اس پروگرام کی تھیم’ پوروانچل کے وکاس میں سہکار کا پریاس ہے’

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا