لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا

0
140
GULMARG, FEB 21 (UNI):- Participants of Khelo India Winter Games during the inauguration ceremony of the Winter Games at ski resort of Gulmarg in North Kashmir's Baramulla district, on Wednesday. UNI PHOTO-138U

سری نگر،// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود اور امورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ 600 سے زائد کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جو اِس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلوں اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہوں، الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں اور زمین پر جنت کے ناقابل یقین نظاروں اور ضیافتوںسے بھی لطف اندوز ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” چوتھے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اگلے چار دنوں میں سکی ڈھلوان پر سخت محنت، مہارت، لگن اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا اعزاز دیںگے اور مجھے یقین ہے کہ اِس سے تمام ٹیموں کے درمیان بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کی تجدید ہوگی۔“
انہوں نے افتتاحی تقریب میں جموں وکشمیر یوٹی کے شہروں اور دیہاتوں میں کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر نئے سرے سے زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جموں وکشمیر یوٹی اورملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت، مرکزی وزارت کھیل،سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی گئی ہے ۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اورامور نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں۔
مرکزی وزیر مملکت امورِ نوجوان و کھیل کود اور امورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے نچلی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور دیگر ریاستوں کے لئے بھی ایک سنگ میل قائم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا