مودی سرکار عوام کیساتھ انصاف کی وعدہ بند

0
29
  • گھوٹالے سابقہ سرکارکی دین،ملک ترقی کررہاہے:ڈاکٹرجتیندرسنگھ
    آر جے بشیر
  • چسانہ ؍چسانہ ضلع ریاسی کے چسانہ تحصیل صدر مقام پر آج ممبر پارلیمنٹ (پی ایم او) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت میں سرکار کا مقصد ہے کہ انصاف سے محروم نہ رہ جائے یہ ہمارا مقصد ہے تمام لوگوں کو اپنا حقوق ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ممبر جو ہوتا ہے وہ پورے سماج کا ہوتا ہے ، جنہوں نے ووٹ دیا اْن کا بھی اور جنہوں نے نہیں دیا اْن کا بھی۔آج پہلی بار آپ لوگوں نے ایم پی دیکھا ہو گا کیونکہ یہاں اتنے دور علاقے میں کوئی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چنائو کے دنوں میں بھی یہاں آنے کی کوئی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی صدارت میں ایک ٹولی چنی گئی ہے جو آپ لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرتی ہے اور آپ کے مسائل جانتی ہے۔اور عوام کے سامنے بیٹھے اور آپ کے مسائل روبرو سن سکے۔ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کے ساتھ تعلق ہمیشہ بنا رہے گا کیونکہ آج سوشل میڈیا کا انقلاب ہے۔ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جو بھی بات کی جائے وہ یہی ہے کہ کیا اْس کا فائدہ آخری انسان تک پہنچ سکے آگے بھی مل سکے۔ کیونکہ یہ ایسی سرکار ہے جو زمین سے اْٹھی ہے۔ یہاں یہ خاص بات ہے کہ جو بھی وزیر بنا وہ روایت سے نہیں بنا کہ جس کا باپ منتری تھا اْس کا بیٹا منتری بنا نہیں یہاں پر وہ بنے وہ زمینی سطح پر کام کر کے بنے۔ جو بھی آج کل سکینڈل نکل رہے ہیں وہ آج کی سرکار کے نہیں بلکہ تمام گھوٹالے پچھلی سرکاروں کے نکلتے ہیں۔’’افسوس کا مقام ہے کہ چار سال گزرنے کے با وجود بھی اب بھی پچھلی سرکار کے گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے موجودہ حکومت نے صوبہ جموں کے مائیگریٹوں کو وہی فائدہ دیا جو کشمیر کے مائیگرنٹوں کو فائدہ مل رہا ہے۔بی پی ایل سکیم میںبھی انہوں نے بہت ساری مزید سکیمیں لائیں۔اجولا سکیم کے تحت انہوں نے پورے ملک میں انقلاب لایا۔ کروڑوں کنبوں کو فائدہ ملا۔سی آر ایف میں 1200کروڑ روپے دئے گئے۔ پوری ریاست میں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ‘‘۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بیس لاکھ روپے ایم پی فنڈس سے دے دیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقعہ پر کونثر ناگ کے لئے ، ایک سکول کے لئے۔شیڈ کے لئے پندر ہ لاکھ روپے دئے اور سکولوں کے علاوہ مزید ترقیاتی کاموں کے لئے پیسوں کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے چسانہ میں نئے ڈاک بنگلہ بنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہاں پر سولر لائٹیں بھی لگائی جائیں گیں۔پی ایچ ای میں پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں بالی بھگت سے بھی بات کی ہے جنہوں نے کچھ ہفتے مانگے ہیں۔اور بالی بھگت نے کہا کہ ہم نے نئی ایڈورٹائز نکالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ایس پی اوز کو تین ہزار سے چھ ہزار کر دی گئیں کیونکہ پچھلی سرکاروں نے انہیں بھول ہی دیا تھا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مہور محمد یاسین کے علاوہ ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان بٹ ، سردارپردیپ سنگھ ، سرپنچ بگوان سنگھ ، ماسٹر اسرائیل ،ایس ایچ او عمران علی کے علاوہ بہت سارے آفیسران و معزز شہری بھی موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا