منڈی کے راجپورہ پنچائیت میں بجلی شارٹ سرکٹ

0
85

دوکنبوں کے دو افراد،تین بھیڑیں اورایک گھوڑازخمی
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی سے قریب چار کلومیٹر دور پنچائیت راجپورہ میں سوار منڈی لورن بجلی 33کے وی لائین پر الالصبح بجلی شارٹ سرکٹ سے اگر چہ ایک بہت بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ لیکن موقع پر دو افراد شدید زخمی جبکہ تین بھیڑیں اور ایک خچر موقع پر ہی موت کا شکار ہوگیں۔
جن میں دوکنبوں کی تین بھیڑیں اور ایک خچر جن میں عبدل سبحان ولد عزیزہ قوم شیخ کی ایک بھیڑ اور ایک خچر ۔وہیںلیاقت حسین ولد عبدال سبحان کی دو بھیڑ جبکہ منیرہ بی زوجہ عبدالسبحان عمر 50 سال ،محمد عاصف ولد لیاقت حسین عمر 11سال شدید طور پر زخمی ہوئے۔ ان دنوں کو منڈی سب ضلع ہسپتال پہنچایا گیاجہاں سے بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد پونچھ ریفر کردیاگیاہے۔جبکہ بجلی مین 33کے وی لائن سبز پیڑوں کی وجہ سے شارٹ ہوئی جس میں بھیڑوں کے باڑے میں بھی کرنٹ پڑ گیا۔جس کی وجہ سے موقع پر ہی دو بھیڑیں ایک خچر کی موت جبکہ تین افراد اورمتعدد بھیڑیں زحمی ہیں۔بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سبز پیڑوں کے ساتھ باندھی ہوئی تاریں بتائی جارہی ہے۔لوگوں نے محکمہ بجلی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوے متاثرہ کنبموں کے ہوے نقصان کا معقول معاوضے کی اپیل کی ہے۔ اور سبزپیڑوں کے ساتھ باندی تاروں کو بجلی کھمبوں پر منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا