معروف نوحہ خواں ندیم رضا سرور آسڑیلیا میں ‘لانگ ٹایم سروس ایوارڈ’ سے سرفراز

0
119

ملک پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں،منقبت خواں،نوحہ خواں،ترانہ گو،شاعر اہلبیت(س) سید ندیم رضا سرور کے اعزاز میں آسڑیلیا کے شہر برسبین میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم رضا سرور مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے عید الفطر کے بعد عید ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد کوئنسلینڈ میں سماجی،معاشرتی اور مذہبی خدمات کو انجام دینے والے افراد اور اداروں کی خدمات کے اعتراف میں انکو اپناAPNA عید ایوراڈ سے نوازہ گیا۔

اس تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں ایوراڈ دیئے گے تقریب میں جب مہمان خصوصی ندیم رضا سرور پنڈال میں تشریف لائے تو تمام شرکاء نے انکا کھڑے ہوکر استقبال کیا اور آسڑیلیا کے Assistant Minister for Multicultural Engagement اسسٹنٹ منسٹر آف ملٹی کلچر سینٹر پال اسکار اور میئر جان ریون نے انکو میزبان کے طور پر خوش آمدید کہا اس عید ایوارڈ کی تقریب کے اہتمام آسڑیلین پاکستانی نیشنل ایسویشن اس،بی،اس SBS کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

ندیم سرور کو جب ڈائز پر مدعو گیا تو ممبر آف پارلیمنٹ’سینٹرز ’کونسلر اور میئر نے کھڑے ہوکر استقبال کیا یہ منظر دیکھ کر کئی پاکستانیوں کی آنکھیں بھر آئی کہ یہ استقبال در اصل ندیم رضا سرور کی 45 سالہ ان پرخلوص اور انتھک محنت کا اعتراف تھا جو انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور 2013 کے بعد آسڑیلیا میں مقیم ہونے کے بعد آسڑیلیا اور پاکستان کی نمائندگی کی،مذہبی ہم آہنگی،معاشرتی مسائل،نوجوانوں کی اصلاح کے پروجیکٹ پر اپنی شاعری اپنے لحن اور روحانی گفتگو کے ذریعے عالم انسانیت کو مُسلسل بہترین اور موثر پیغام کو ھمیشہ جاری رکھا۔

آخر میں سید ندیم رضا سرور کو اپنا عید ایوراڈ ممبر آف پارلیمنٹ جناب پیٹر رسو اور لین پاور نے دیا جبکہ آسڑیلین اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک منفرد فریم کیا ہوا ایوارڈ دیا گیا جس میں سید ندیم سرور کی تصویر اور آسڑیلیا میں خدمات کا میڈل فریم کنندہ تھا یہ ایوارڈ سینٹر پال اسکار اور میئر جان رہون نے دیا اس موقع پر ندیم رضا سرور نے آسڑیلین پاکستانی نیشنل ایسویشن کے بانی جناب سید شعیب زیدی اور انکی آرگنائزیشن اپنا اور تمام ایوارڈ وصول کرنے والوں اور حکومتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی گفتگو اور ایک نظم سے سب کا دل جیت لیا،برسبین میں یہ تقریب ایک تاریخی تقریب مانی گئی، جس میں کسی پاکستان اسٹار کو اتنے احترام و عزت اور وقار سے نوازہ گیا حکومتی نمائندوں نے ندیم رضا سرور کی خدمات پر انکا شکریہ ادا کیا سید ندیم سرور کی شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے اداروں اور نمائندوں نے اس تقریب کو اپنی شرکت کے ذریعے چار چاند لگا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا